اردو

urdu

ETV Bharat / state

سپریم کورٹ نے تمل ناڈو حکومت سے رپورٹ طلب کی

سپریم کورٹ نے تمل ناڈو حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کے مجرموں کی معافی سے متعلق عرضی پر دو ہفتے کے اندر اسٹیٹس رپورٹ داخل کرے۔

سپریم کورٹ نے تمل ناڈو حکومت سے رپورٹ طلب کی
سپریم کورٹ نے تمل ناڈو حکومت سے رپورٹ طلب کی

By

Published : Jan 21, 2020, 7:52 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 9:51 PM IST

جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی صدارت والی بینچ نے تمل ناڈو حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ دو ہفتے کے اندر اسٹیٹس رپورٹ داخل کرے کہ مجرموں کی جانب سے گورنر کے سامنے دفعہ 161 کے تحت سزا معاف کرنے کی داخل عرضی پر کیا اقدام کیا گیا ہے۔

مجرم اے جی پیراری ولن اور دیگر نے سنہ 2018 میں گورنر کے سامنے عرضی داخل کرکے سزا معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔ بینچ نے ایک بار پھر مرکز کی رپورٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ مرکزی جانچ بیورو(سی بی آئی) کی سابقہ دونوں رپورٹس ایک جیسی ہیں۔ اسی سے پتہ چلتا ہے کہ تفتیشی ایجنسی اس معاملے میں بڑے سازش کی تفتیش نہیں کرنا چاہتی۔ اس تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل سالسٹر جنرل پنکی آنند نے کہا کہ بیرون ممالک سے لیٹر روگیٹری (ایل آر) کا جواب نہیں آیا ہے۔ سپریم کورٹ نے گذشتہ ہفتے منگل کے روز بھی بڑی سازش کی تفتیش کرنے والی ملٹی ڈسپلینری مانیٹرنگ اتھارٹی (ایم ڈی ایم اے) کی اسٹیٹس رپورٹ پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 9:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details