چنئی: تمل ناڈو پولیس نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو ریاست میں ریلیاں نکالنے اور جلسے کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، حالانکہ مدراس ہائی کورٹ نے ایک ہفتہ قبل اس کی اجازت دے دی تھی۔ Tamil Nadu Govt Denies Permission to RSS 'Route Marches
تمل ناڈو پولیس نے امن و امان کا حوالہ دیتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور دیگر منسلک تنظیموں کے خلاف ملک بھر میں این آئی اے کے چھاپے اور مرکزی حکومت کی جانب سے پی ایف آئی کو پانچ سال کے لیے غیر قانونی تنظیم قرار دینے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس کے کارکنوں کے خلاف حملوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ Permission denied for RSS March in Tamil Nadu