اردو

urdu

ETV Bharat / state

ویلور: نالینی کی جیل میں بھوک ہڑتال شروع - راجیو گاندھی کے قتل کا معاملہ

نالینی نے جیل حکام کو لکھے گئے ایک خط میں لکھا ہے کہ وہ اور اس کے شوہر موروگن گذشتہ 28 برسوں سے جیل کے اندر ہیں اور وہ اب رہائی چاہتے ہیں۔

نالینی کی جیل میں بھوک ہڑتال شروع

By

Published : Oct 27, 2019, 10:29 AM IST

بھارت کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کیس کی مجرم نالینی سری ہرن نے ویلور خواتین جیل کے اندر بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
نالینی نے کہا ہے کہ وہ اور اس کے شوہر موروگن گذشتہ 28 برسوں سے جیل کے اندر ہیں اور وہ اب رہائی چاہتے ہیں۔

نالینی کی جیل میں بھوک ہڑتال شروع
نالینی نے کہا ہے کہ اس نے ریاستی حکومت کو متعدد درخواستیں دی ہیں جن میں جلد رہائی کی درخواست بھی ہے۔

نالینی کو آخری بار 25 جولائی کو 30 دن کے لیے پیرول پر جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ اس کو دی گئی پیرول 15 ستمبر کو 51 دن بعد بالآخر ختم ہوگئی تھی۔

سنہ 2016 میں اسے اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے 12 گھنٹے کی پیرول دی گئ تھی۔
نالینی کی بیٹی چریترا سری ہرن جیل میں پیدا ہوئی تھی اور اس وقت وہ لندن میں میڈیکل پریکٹشنر ہے۔

نالینی اور چھ دیگر افراد کو راجیو گاندھی قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ مئی سنہ 1991 میں تمل ناڈو کے سری پرمبدور میں انتخابی جلسے کے دوران لبریشن ٹائیگرس آف ٹام ایلم (ایل ٹی ٹی ای) کے خودکش بمبار نے راجیو گاندھی کو قتل کیا تھا۔ اس حملے میں 14 دیگر افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details