راجیو گاندھی قتل کیس کے ایک ملزم روی چندرن نے 'تامل ناڈو وزیر اعلی کورونا وائرس امدادی فنڈ' میں 5000 روپے جمع کرایا ہے۔
راجیو گاندھی قتل کیس کے ملزم نے کورونا وائرس کے لیے فنڈ دیا دراصل ہفتہ کے روز راجیو گاندھی قتل کیس کے ایک ملزم روی چندرن نے اپنی تنخواہ کا ایک حصہ عطیہ کیا ہے جو اس نے جیل میں کمایا تھا۔ روی چندرن نے پانچ ہزار روپے امداد کے طور پر تامل ناڈو وزیراعلی کورونا وائرس امدادی فنڈ میں دیئے ہیں۔
راجیو گاندھی قتل کیس کے ملزم نے کورونا وائرس کے لیے فنڈ دیا یہ رقم ان کے وکیل ٹی تھرومورگن کے ذریعہ ادا کی گئی۔ انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے اپیل بھی کی تھی کہ طویل عرصے سے جیل میں قید رویچندرن کو پیرول ملے۔
واضح رہے کہ راجیو گاندھی 21 مئی 1991 کی رات تامل ناڈو کے سریپرمبدور قصبے میں ایک خودکش بمبار حملہ میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے میں راجیو گاندھی سمیت چودہ دیگر افراد بھی مارے گئے تھے۔