اردو

urdu

ETV Bharat / state

رجنی کانت کی سیاسی پارٹی کا 31 دسمبر سے ہوگا آغاز - رجنی مکلا منڈرم

سوپر اسٹار رجنی کانت تمل ناڈو میں متوقع انتخابات سے پانچ ماہ قبل جنوری میں اپنی نئی سیاسی پارٹی کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے اس بات کی اطلاع دی اور بعد میں انہوں نے پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے نئی سیاسی پارٹی سے متعلق اہم جانکاری دی۔

Rajinikanth to announce political party on December 31
رجنی کانت کی سیاسی پارٹی کا 31 دسمبر سے ہوگا آغاز

By

Published : Dec 3, 2020, 2:01 PM IST

مشہور و معروف اداکار رجنی کانت نے آج ٹوئٹ کرکے 31 دسمبر کو نئی سیاسی پارٹی کا اغاز کرنے کا اعلان کیا جبکہ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ذات پات، نسل پرستی کے مغائر، ایمانداری و شفافیت پر مبنی اور بدعنوانی سے پاک سیاست میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں حیرت اور معجزہ ضرور ہوگا اور ہم بدلاؤ ضرور لائیں گے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’ابھی نہیں تو کبھی نہیں، ہم سب کچھ بدل دیں گے‘۔

رجنی کانت نے آج طویل عرصہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے نئی سیاسی پارٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے تمام قیاس آرائیوں کے بیچ 31 دسمبر کو نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا۔ 69 سالہ اداکار نے گذشتہ روز ہی پارٹی کے قیام کا کے منصوبوں کے بارے میں جلد ہی فیصلہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آج انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی پارٹی کی سرگرمیوں کا آئندہ سال جنوری سے باضابطہ آغاز ہوگا۔

رجنی کانت نے سیاسی پارٹی ’رجنی مکلا منڈرم‘ کے اہم ارکان نے مشاورت کے بعد 31 دسمبر سے سیاسی پارٹی کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔

گذشتہ اکتوبر کو رجنی کانت نے اپنی ناسازی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے سیاسی پارٹی کے آغاز سے متعلق قیاس آرائیوں پر کچھ حد تک روک لگادی تھی۔ انہوں نے مناسب وقت پر اپنا موقف واضح کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details