اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر رجنی کانت پر جرمانہ - ٹرفیک رولز کی خلاف ورزی

جنوبی بھارت کے سپر اسٹار رجنی کانت کو چینئی ٹریفک پولیس نے سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

رجنی کانت کو سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر جرمانہ عائد
رجنی کانت کو سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر جرمانہ عائد

By

Published : Jul 25, 2020, 8:00 AM IST

رجنی کانت کو 26 جون کو ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے پر 100 روپے کا چالان کیا گیا تھا جو انہوں نے 23 جولائی کو ادا کیا۔

رجنی کانت پر سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر جرمانہ عائد

کچھ روز قبل، رجنی کانت کی نئی لیمبورو گھینی کار چلانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ بعد میں، سُپر اسٹار کی اپنی بیٹی سُندریا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ، نئی کار کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔

سپر اسٹار کی اپنی بیٹی سوندریا اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ ، نئی کار کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی گئیں

اطلاعات کے مطابق، رجنی کانت 20 جولائی کو کیلامبکم میں واقع اپنے فارم ہاؤس گئے تھے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا رجنی کانت نے کسی دوسرے ضلع کا سفر کرنے کے لیے ای پاس حاصل کیا ہے یا نہیں؟

بدھ کے روز پتہ چلا کہ سپر اسٹار نے ایک طبی ایمرجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کیلامبکم کے سفرکے لیے ایک ای پاس حاصل کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details