ملاڈی کرشن راؤ نے اپنے پارلیمانی حلقے میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ خود یا ان کے کوئی رشتہ دار کسی پارلیمانی سیٹ سے الیکشن نہیں لڑیں گے اور وہ رکن اسمبلی نہ بھی رہیں تو اپکنے حلقہ کے لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔
پڈوچیری کے وزیر صحت کا استعفی - لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی
مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری کے وزیر صحت ملاڈی کرشن راؤ نے بدھ کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفی وزیراعلی وی نارائن سامی کو سونپا ہے۔ ملاڈی کرشن راؤ نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلی ان کا استعفی منظور نہیں کرتے ہیں تو اسے وہ لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی کو بھیجیں گے۔
پڈوچیری کے وزیر صحت کا استعفی
اس سے پہلے وہ سرکاری رہائش گاہ اور سرکاری گاڑی انتظامیہ کے سپرد کرچکے ہیں۔