مسلم خواتین اور طلباء سمیت متعدد افراد نے یہاں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کیا۔ اس احتجاج کو مدورائی مکل تنظیم کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔
تمل ناڈو: سی اے اے کے خلاف احتجاج - احتجاج کا انعقاد مدورائی مکل تنظیم کی جانب سے کیاگیا
تمل ناڈو کے ضلع مدھورائی میں مسلم خواتین اور طلباء سمیت متعدد افراد نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کیا۔
تمل ناڈو: سی اے اے کے خلاف احتجاج
گذشتہ برس دسمبر سے ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔
یہ قانون ہندو، سکھ، جین، پارسی، بدھسٹ، عیسائی جو پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے 31 دسمبر 2014 یا اس سے پہلے بھارت آئے تھے، انہیں شہریت فراہم کرتا ہے۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 3:15 PM IST