یہ سروس اسٹیچو آف یونٹی تک کنکٹی وٹی دے گی۔ جنوبی ریلوے کے ذرائع کے مطابق آج وزیر اعظم مودی دہلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ ایک پروگرام میں، دابھوئی-چندود براڈ گیج ریل لائن، چندود-کیوڈیا نئی براڈ گیج ریل لائن، پرتاپ نگر-کیوڈیا نئے بجلی سیکشن، دبھوئی جنکشن کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔
اس دوران وزیر اعظم مودی وارانسی، دادر، احمد آباد، حضرت نظام الدین، ریوا، پرتاپ نگر اور چنئی سے کیوڈیا تک سات اور کیووڈیا سے پرتاپ نگر کے درمیان چلنے والی ریل گاڑی کا افتتاح کیا۔