یہ قدیم مندر تمل فن تعمیر کا بے مثال نمونہ ہیں اور صدیوں سے لوگوں کو راغب کررہا ہے یونیسکو کے مطابق یہ قدیم فنی شاہکار پلو راجاوں کے دور حکومت میں کورومنڈل ساحل پر ساتویں اور آٹھویں صدی کے دوران ایک بڑی چٹان کو کاٹ کر بنائے گئے تھے مودی اس دوران سفید قمیص اور دھوتی پہنے ہوئے تھے اور انگ وستر ڈال رکھا تھا۔
انہوں نے جنپنگ کا مملاپورم میں ارجن کی 'تپوبھومی'(تپسیا کرنے کی جگہ) میں استقبال کیا۔ اس دوران دونوں رہنما کافی بے تکلف نظر آئے۔ تقریباً ایک گھنٹے تک چلی اس 'واک دی ٹاک'میں دونوں رہنماؤں نے مشہور گفاوں کو دیکھا۔
شاید کسی بھی ملک کے صدر اور وزیراعظم کو یہ خوش قسمتی حاصل نہیں ہوگی کہ ایک ملک کا وزیراعظم ان کا گائڈ بن کر رہنمائی کرے۔ جنپنگ کے استقبال میں مودی نے صدیوں سے چلی آرہی مہمان نواز کی روایت پر عمل کیا۔ کالے اور سفید رنگ کا سوٹ پہلے جنپنگ واقعی اتنے خوش قسمت ہیں کہ آج مودی نے ان کے لیے ایک گائڈ کا کردار ادا کیا اور انہیں قدیم پتھروں سے بنائے گئے تاریخی ورثہ کے بارے میں معلومات دیں۔