نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'نامور اداکار وویک کے بے وقت انتقال کر جانے سے بے شمار لوگوں کو صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے اپنے فن سے لوگوں کی تفریح کی۔'
تمل اداکار وویک کے انتقال پر وزیراعظم مودی کا اظہار غم
وزیر اعظم نریندر مودی نے تمل اداکار وویک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
تمل اداکار وویک کے انتقال پر وزیراعظم مودی کا اظہار غم
وزیر اعظم نے کہا کہ 'ان کی فلموں اور زندگی میں ماحول اور معاشرے کے تئیں ان کی حساسیت ظاہر ہوتی ہے۔ ان کے اہل خانہ، احباب اور مداحوں کے لئے میری تعزیت، اوم شانتی"۔
واضح رہے کہ تمل فلموں کے مشہور مزاحیہ فنکار، وویک کا ہفتہ کے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے۔