آج وزیراعظم نریندر مودی نے چین کے صدر شی جنپنگ سے غیر رسمی ملاقات کے لیے تامل ناڈو کے مہابلی پورم پہنچے ہیں۔
مودی نے آج صبح مہابلی سمندر کے ساحل پر جاگنگ کے دوران صاف صفائی بھی کی اور اس تعلق سے انھوں نے ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کیا ہے جس میں وہ ساحل پر سے کوڑا کرکٹ اٹھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
سمندر کے کنارے ٹہلنے کے دوران انہوں نے آس پاس پڑے کوڑا کرکٹ ایک پیکٹ میں جمع کیا اور ہوٹل کے ایک ملازم جے راج کو دے دیا۔
مودی نے تویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ' آج صبح مملاپورم کے ساحل پر قریب 30 منٹ تک صاف صفائی کی۔ ہم سبھی کو یہ تہیہ کرنا چاہیے کہ ہمارے عوامی مقامات صاف ستھرے رہیں اور سقاتھ ہی ہمیں یہ بھی تہیہ کرنا چاہیے کہ ہم فٹ اور صحت مند رہیں۔
واضح رہے کہ آج وزیراعظم مودی اور چین کے صدر شی جنپنگ مہابلی پورم میں ایک میٹنگ کریں گے۔ میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان کئی بڑے معاہدے طئے پائیں گے۔