تروچیراپلی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ نئے ہوائی اڈے کے ٹرمینس عمارت کے افتتاح سے قبل تروچیراپلی پہنچے۔ غور طلب ہو کہ کچھ دیر میں پی ایم مودی بھی تروچیراپلی پہنچ جائیں گے۔ پہنچنے سے قبل پی ایم مودی نے تروچیراپلی میں بھارتی داسن نیشنل یونیورسٹی کے 38ویں کانووکیشن میں شرکت کی۔ جہاں گورنر آر این روی اور سی ایم ایم کے اسٹالن بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی آج تمل ناڈو کے تروچیراپلی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے۔ نومبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اہم ریاستوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بی جے پی کی جیت کے بعد پی ایم مودی کا جنوبی ہند کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ پی ایم مودی کی آمد سے قبل سڑکوں پر بی جے پی کے بینرز لگ گئے۔ منگل کو تریچی پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کرنے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ پی ایم مودی کے دورے سے قبل علاقے میں وسیع حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
غور طلب ہو کہ نئی ٹرمینل عمارت کو 1100 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے قبل ازیں ایک سرکاری ریلیز کے ذریعے مطلع کیا تھا کہ دو سطحی نئے بین الاقوامی ٹرمینل میں سالانہ 44 لاکھ اور اوقات کار کے دوران تقریباً 3,500 مسافروں کی خدمت کی گنجائش ہوگی۔
ریلیز میں مزید کہا گیا کہ نئی ٹرمینل عمارت میں 60 چیک اِن کاؤنٹرز، 5 بیگیج کیروسلز، 60 ارائیول امیگریشن کاؤنٹرز اور 44 ڈیپارچر امیگریشن کاؤنٹرز ہیں۔ نئی ٹرمینل عمارت کا ڈیزائن تروچیراپلی کی ثقافتی رونق سے متاثر ہے۔
پی ایم او کی ایک ریلیز کے مطابق، اس میں کولم آرٹ سے لے کر سری رنگم مندر کے رنگوں تک کے فن پارے پیش کیے جائیں گے اور دیگر تھیم والے فن پارے جو اس کے متحرک بیرونی اور پرتعیش اندرونی حصوں کے ذریعے باقی دنیا کے ساتھ ہندوستان کے تعلق کی عکاسی کرتے ہیں۔
ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم نے پینٹنگ کا بہت کام کیا ہے اور دیواریں بھی بنائی ہیں۔ نئے ٹرمینل کو فن پاروں سے آراستہ کرنے کے لیے کل 100 فنکاروں کو ملازمت دی گئی۔ یہ دیواریں 30 دن کے اندر بنائی گئیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی 2 اور 3 جنوری کو دو دن کے لیے تمل ناڈو، لکشدیپ اور کیرالہ کے دورے پر ہوں گے۔