چنئی پولیس کے تحت آنے والے علاقوں اور کووڈ 19 کنٹینمنٹ زون میں اس کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیراعلی ای پلانی سوامی نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ چنئی کو چھوڑ کر سبھی اصولوں،میونسیپل کارپوریشنوں اور پنچایت علاقوں میں کچھ شرائط کے ساتھ سیلون اور بیوٹی پارلر صبح سات بجےسے شام سات بجے کے درمیان کھولے جاسکتے ہیں۔
سیلونوں اور بیوٹی پارلروں کو سختی سے جسمانی دوری کے اصولوں پر عمل کرنے کےلئے کہا گیا ہے۔گاہکوں اور ملازمین کےلئے ماسک لازمی ہوگا۔
اس کے علاوہ انہیں باضابطہ طورپر اپنے ہاتھوں کو سابن سے دھونا ہوگا۔بخار یا زکام کی علامات والے لوگوں کو سیلون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
پلانی سوامی نے کہا کہ سیلون اور بیوٹی پارلروں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے یہاں کام کرنےوالے لوگ کنٹینمنٹ زون سے نہیں ہوں۔سیلون اور بیوٹی پارلروں کو دن میں پانچ بار سینیٹائز کرنا ہوگا۔
وزیراعلی نے کہا کہ 19 مئی سے دیہی علاقوں میں حجام کا کام کرنے والے لوگوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی اور اب وہ چنئی پولیس کے تحت آنے والے علاقوں اور کووڈ 19 کنٹیمنٹ زون کو چھوڑ کر پوری ریاست میں کام کرسکتے ہیں۔