سری لنکا کی بحریہ کے ذریعہ 36 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرنے کے بعد تمل ناڈو کے وزیراعلی ایڈپاڈی کے پالینیسوامی نے ان کی رہائی کے لئے وزیراعظم نریندر مودی سے مداخلت کی کوشش کی ہے۔
جمعرات کو وزیر اعظم کو لکھے گئے ایک خط میں پالینیسوامی نے ان سے درخواست کی کہ وہ وزارت خارجہ کو ہدایت دیں کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کو سری لنکا کے اعلی حکام کے ساتھ مل کر حل کریں۔
انھوں نے لکھا کہ 'میں 14 دسمبر 2020 کو سری لنکن بحریہ کے ذریعہ پانچ ماہی گیر کشتیوں کے ضمن میں فکر مند ہوں۔ تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 36 بھارتی ماہی گیروں کی گرفتاری کے دو اور واقعات کو آپ کی توجہ دلانے کے لئے لکھ رہا ہوں'۔
انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کے ماہی گیروں میں ہمارے ماہی گیروں کی کشتیاں نہیں چھوڑنے کی سری لنکا کی حکمت عملی سخت مایوسی کا باعث ہے۔