اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کوئی شاہ - سلطان ملک کی خوبصورتی بدل نہیں سکتا' - وزیرداخلہ امت شاہ کے 'ایک ملک ایک زبان

ملک کے وزیرداخلہ امت شاہ کے 'ایک ملک ایک زبان' والے بیان کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے سخت رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

'کوئی شاہ، سلطان ملک کی خوبصورتی بدل نہیں سکتا'

By

Published : Sep 17, 2019, 12:05 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 10:04 PM IST


اس سلسلے میں اداکار سے سیاست داں بننے والے مکل نیدھی میئم کے سربراہ کمل ہاسن نے امت شاہ کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت کی کثرت میں وحدت کی خوبصورتی کو کوئی بھی شاہ، سلطان یا بادشاہ بدل نہیں سکتا۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہندی کو مسلط کرنے کے خلاف 'جلی کٹو' سے بھی بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔'

'کوئی شاہ، سلطان ملک کی خوبصورتی بدل نہیں سکتا'۔ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے اس سے پہلے بھی کہا تھا اور ایک بار پھر کہیں گے کہ تمل زبان ہمارا وقار ہے اور ہم اس کے لیے لڑیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جب ہم نے بھارت بنایا، اس وقت کثرت میں وحدت کا وعدہ کیا گیا تھا، ہم اسے تبدیل نہیں کر سکتے ہیں۔'

'کوئی شاہ، سلطان ملک کی خوبصورتی بدل نہیں سکتا'

انہوں نے کہا کہ 'سیاست داں کیا کہتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ یہ طلبا پر منحصر ہے کہ وہ کون سی زبان سیکھنا چاہتے ہیں۔'

Last Updated : Sep 30, 2019, 10:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details