اردو

urdu

ETV Bharat / state

IPL Tickets Black Marketing آئی پی ایل ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کے الزام میں نو افراد گرفتار - آئی پی ایل ٹکٹز دلال

آئی پی ایل میچوں کے دوران ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ بہت ہوتی ہے۔ لوگ زیادہ قیمتوں پر آئی پی ایل میچ کے ٹکٹ خریدتے ہیں۔ گزشتہ روز چنئی پولیس نے چیپاک کرکٹ اسٹیڈیم اور اس کے آس پاس علاقے سے آئی پی ایل میچ کے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کے الزام میں نو افراد کو گرفتار کیا۔ black marketing of IPL tickets in Chennai

آئی پی ایل ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کے الزام میں نو افراد گرفتار
آئی پی ایل ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کے الزام میں نو افراد گرفتار

By

Published : May 7, 2023, 10:25 AM IST

چنئی: آئی پی ایل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے چیپاک، چنئی میں بلیک مارکیٹنگ زور شور سے جاری ہے۔ پولیس نے چنئی کے چیپاک کرکٹ اسٹیڈیم اور اس کے آس پاس چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینس کے درمیان کھیلے جانے والے آئی پی ایل میچ کے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کے الزام میں نو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ کڑی نگرانی کی بنیاد پر انہیں گرفتار کرنے کے بعد ان کے پاس سے 19 ٹکٹ اور 10 ہزار روپے نقد ضبط کرلئے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ کل سات مقدمات درج کیے گئے اور نو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انکوائری کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ چیپاک کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں 12 اپریل کو چنئی سپر کنگز کا میچ تھا۔ جہاں 750 روپے والے ٹکٹ 5000 روپے یا اس سے زیادہ میں فروخت ہوئے۔ چنئی میں آئی پی ایل میچوں کے ٹکٹس کے بہت زیادہ مانگ ہے۔ ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کے باعث سوشل میڈیا پر کئی مداحوں نے اسے غلط قرار دیا ہے۔ وہیں 12 اپریل کو دہلی میں اسپیشل ونگ کی ٹیم نے کارروائی کے دوران تین نابالغ سمیت پانچ ملزمان کو آئی پی ایل میچ میں ٹکٹ بلیک کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ وہ 1250 روپے کے ٹکٹ 4000 روپے میں فروخت کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت روہت چوہان (22) اور وکاس (18) کے طور پر کی گئی ہے۔ پانچوں ملزم ممبئی کے رہنے والے تھے۔ پولیس نے ان سے 80 جعلی ٹکٹ، پانچ موبائل فون، ایک کلر پرنٹر اور دیگر اشیاء برآمد کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details