چنئی: تمل اداکار منصور علی خان نے اداکارہ ترشا کرشنن، اداکارہ اور سیاست دان کشبو سندر اور اداکار چرنجیوی کے خلاف مدراس ہائی کورٹ میں جمعہ کے روز ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا۔ اس معاملے میں اداکار نے ان اداکاروں سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ اور منصور علی خان نے کورٹ میں دائر کردہ دعوی میں ذکر کیا کہ "پوری ویڈیو دیکھے بغیر ان کی ساکھ کو داغدار کیا گیا"۔ اس کیس کی سماعت پیر (11 دسمبر) کو مدراس ہائی کورٹ کے جسٹس ستیش کمار کے سامنے ہونی ہے۔
اس سے قبل اداکارہ تریشا کرشنن، لیو ڈائریکٹر لوکیش کناگراج، مالاویکا موہنن، چرنجیوی اور دیگر کچھ اداکاروں اور تامل اداکاروں کی تنظیموں نے منصور علی خان کے تریشا کے بارے میں متنازع الفاظ کی شدید مذمت کی تھی۔ اس کے بعد قومی خواتین کمیشن کی رکن اور اداکارہ سے سیاست دان بنی خوشبونے تمل ناڈو کے ڈی جی پی کو شکایتی خط بھیجا تھا تاکہ منصور علی خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے۔ بعد ازاں چنئی تھاؤزنڈ لائٹس پولیس نے منصور علی خان کے خلاف دو دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔