اردو

urdu

ETV Bharat / state

آنر کلنگ معاملہ: پانچ قصورواروں کی موت کی سزا عمر قید میں تبدیل

مدراس ہائی کورٹ نے 2016 کی سرخیوں میں رہنے والے آنرکلنگ معاملے میں پانچ قصورواروں کی موت کی سزا کوعمرقید میں تبدیل کردیا اور اہم ملزم (لڑکی کے والد) کو تمام الزامات سے بری کردیا ہے۔

By

Published : Jun 22, 2020, 6:06 PM IST

آنر کلنگ معاملہ: پانچ قصورواروں کی موت کی سزا عمر قید میں تبدیل
آنر کلنگ معاملہ: پانچ قصورواروں کی موت کی سزا عمر قید میں تبدیل

واضح رہے کہ درج فہرست ذات (ایس) کے ایک نوجوان وی شنکر نے تھیور (دیگرپسماندہ طبقہ) کمیونٹی کی لڑکی سی کوشلیا کے ساتھ شادی کی تھی جس کی وجہ سے 13مارچ 2016 کو اڈمل پیٹ میں اس کو قتل کردیا گیا تھا۔ وی شنکر میکنیکل انجینئرنگ کے آخری برس کا طالب علم تھا اور اس نے کالج میں ساتھ پڑھنے والی سی کوشلیا سے شادی کی تھی۔


جج ایم ستیہ نارائن اور جج نرمل کمار پر مشتمل بنچ نے معاملے کے قصورواروں کی طرف سے دائر عرضیوں پر یہ فیصلہ سنایا۔ بنچ نے اس دوران معاملے میں تین ملزمین کو بری کیے جانے کے خلاف ریاستی حکومت کی اپیل کو خارج کردیا۔


بنچ نے اہم ملزم بی چنا سوامی (کوشلیا کے والد) کو مجرمانہ سازش رچنے سمیت تمام الزامات سے بری کردیا۔ اس سے پہلے نچلی عدالت نے بی چنا سوامی اور پانچ دیگر ملزمین کو موت کی سزا سنائی تھی۔ بنچ نے حکم دیا کہ بی چنا سوامی کو جیل سے رہا کیا جائے اور اگر اس کی طرف سے کسی طرح کی جرمانہ کی رقم ادا کی گئی ہے تو اسے واپس کیا جائے۔


بنچ نے ذیلی عدالت کے انا لکشمی (کوشلیا کی ماں) اور دو دیگر ملزمین کو بری کیے جانے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ بنچ نے پانچ قصورواروں کی موت کی سزاکو تبدیل کرکے انہیں کم از کم 25برس کی کی سزا سنائی ہے۔


تروپور کی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نے معاملے میں ان چھ لوگوں کو موت کی سزا سنائی تھی۔


اس درمیان تملناڈو حکومت نے فیصلہ کیا ہے وہ مدراس ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔ معاملے میں آج مدراس ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ریاستی حکومت کے وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔


وکیل نے میڈیا سے کہا کہ ضروری اجازت ملنے کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details