چنئی:تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے پیر کے روز اینم ایزوتھم نام سے ایک مشن کا آغاز کیا۔ اینم ایزوتھم مشن کے تحت طلباء انگریزی اور تمل دونوں میڈیم میں مضامین سیکھ سکیں گے۔ اس سے نہ صرف وبائی امراض کے دوران تعلیم کے نقصان کو کم کیا جاسکے گا بلکہ اس سے طلباء کے سیکھنے کی صلاحیت اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔ اسٹالن نے تروولور ضلع کے اجھنجیوکم پنچایت یونین مڈل اسکول میں پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے 2025 تک ہدف حاصل کرنے کا یقین ہے۔ MK Stalin on launched Ennum Ezhuthum Mission
انہوں نے کہا کہ 'ان کی حکومت کی کامیابی اس اسکیم کی کامیابی پر منحصر ہے'۔ تعلیم ایک ایسا اثاثہ ہے جسے کوئی نہیں چرا سکتا۔ اس مش کے تحت آٹھ سال کی عمر کے تمام بچوں کو بغیر کسی غلطی کے پڑھنے لکھنے کے قابل بنایا جائے گا۔ اس مشن کے ذریعے سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں پہلی سے تیسری جماعت میں پڑھنے والے سولہ لاکھ سے زائد طلباء کو جدید طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے لکھنا پڑھنا سکھایا جائے گا جس میں رقص، گانا، کہانی سنانا شامل ہے۔ تمل، انگریزی اور ریاضی جیسے مضامین کے لیے گائیڈ اور سیکھنے کا مواد بھی تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ طلبہ میں پڑھنے کی عادت کو فروغ دینے کے لیے یکم جون کو علم تھیدی کلوی یوجنا کے تحت ریاست بھر میں ایک مہم کی شروعات کی گئی تھی۔ جسے 'ریڈنگ میراتھن' بھی کہا گیا ہے۔ یہ سہولت تمل ناڈو کے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے گوگل کی Read Along ایپ کے تعاون سے فراہم کی تھی۔ گوگل کی طرف سے تیار کردہ 'Read Along' ایپ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ جب بچے پڑھنا سیکھنا شروع کرتے ہیں تو ان کو مزہ آتا ہے۔ ایپ طالب علم کی بات سنتی ہے اور پڑھائی کے دوران مدد کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی بھی کرتی ہے۔ بچوں میں پڑھنے کی عادت ڈالنے کے لیے تقریباً 1.81 علم تھیڈی کلوی مراکز بھی شروع کیے گئے ہیں۔ ہفتہ تک تقریباً 18.36 لاکھ طلباء نے ایپ کے ذریعے 1 جون سے 12 جون تک 263 کروڑ الفاظ پڑھے ہیں۔ اسپیشل ڈیوٹی کے آفیسر (علم تھیڈی کلوی) نے یہ اطلاع دی۔MK Stalin on launched Ennum Ezhuthum Mission