اردو

urdu

ETV Bharat / state

کمل ہاسن کی رجنی کانت سے ملاقات

مشہور اداکار اور مکل نیدھی مائیم پارٹی کے بانی کمل ہاسن نے آج اپنے دیرینہ ساتھی رجنی کانت سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے کچھ روز قبل ہی سیاست میں داخل نہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Kamal Haasan Meets Rajinikanth
کمل ہاسن کی رجنی کانت سے ملاقات: سیاست پر بات نہیں ہوئی

By

Published : Feb 20, 2021, 4:50 PM IST

اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں کمل ہاسن کی پارٹی کی جانب سے زبردست انتخابی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس دوران رجنی کانت سے کمل ہاسن کی ملاقات پر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی لیکن فلمی ستاروں کے قریبی ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سیاسی امور پر گفتگو نہیں کی گئی۔

گذشتہ سال دسمبر کے اواخر میں مشہور اداکار رجنی کانت نے صحت مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تملناڈو کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے سیاسی پارٹی بھی نہیں بنانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

دوسری جانب کمل ہاسن نے 2018 میں اپنی سیاسی پارٹی کا آغاز کیا تھا جبکہ ان کی پارٹی کی جانب سے اسمبلی کے انتخابات کے لیے بڑے پیمانہ پر انتخابی مہم چلائی جارہی ہے۔ تمل ناڈو میں ماہ اپریل کے دوران انتخابات ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details