اردو

urdu

ETV Bharat / state

New Acting Chief Justice Of Madras HC جسٹس راجہ کو مدراس ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا - سینئر ترین جسٹس ٹی راجہ

مرکزی وزارت قانون و انصاف کے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس راجہ کی تقرری صدر دروپدی مرمو نے کی ہے۔ جسٹس راجہ 22 ستمبر سے قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔ موجودہ چیف جسٹس ایم دوریسوامی 21 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے، جس کے بعد جسٹس راجہ اگلے دن عہدہ سنبھالیں گے۔Centre appoints Justice T Raja as Acting Chief Justice of Madras High Court

مدراس ہائی کورٹ
مدراس ہائی کورٹ

By

Published : Sep 19, 2022, 8:09 PM IST

چنئی، سینئر ترین جسٹس ٹی راجہ کو پیر کو مدراس ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔

مرکزی وزارت قانون و انصاف کے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس راجہ کی تقرری صدر دروپدی مرمو نے کی ہے۔ جسٹس راجہ 22 ستمبر سے قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔ موجودہ چیف جسٹس ایم دوریسوامی 21 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے، جس کے بعد جسٹس راجہ اگلے دن عہدہ سنبھالیں گے۔Centre appoints Justice T Raja as Acting Chief Justice of Madras High Court

جسٹس راجہ کو سال 2009 میں مدراس ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر ترقی دی گئی تھی۔ انہوں نے 1988 میں بار کونسل میں شمولیت اختیار کی اور مدراس ہائی کورٹ میں اپنی پریکٹس شروع کی۔ بعد ازاں سپریم کورٹ، دہلی ہائی کورٹ اور سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل میں پریکٹس کے لیے نئی دہلی منتقل ہو گئے۔ 2008 میں انہیں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا گیا۔

جسٹس راجہ 23 مئی 2023 تک سروس میں رہیں گے۔

مزید پڑھیں:مدراس ہائی کورٹ کے سی جے کا تبادلہ، وکلا نے احتجاج کیا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details