تامل ناڈو حکومت نے 'آئی اے ڈی ایم کے' کے سابق سربراہ اور مرحوم وزیر اعلی جے للیتا کی پویس گارڈن رہائش گاہ’ وید نیلیام ‘ کو میموریل کی صورت میں تبدیل کرنے کے لئے باضابطہ طور پر اسے ایکوائر کرلیا ہے۔ حکومت نے اس کے لئے شہر کی سول عدالت میں 67.9 کروڑ روپے جمع کئے ہیں۔
عدالت میں جمع کروائی گئی رقم میں جے للیتا کی قانونی وارث بھتیجی جے دیپا اور بھتیجے جے دیپک کو فراہم کئے جانے والا معاوضہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ زیر التواء انکم ٹیکس اور منی ٹیکس کے بقایا 36.8 کروڑ روپے کی رقم بھی اس میں شامل ہے۔