انکم ٹیکس کے افسران نے جمعہ کو دروڑمونیترکژگم ( ڈی ایم کے) کے صدر ایم کے اسٹالن کی بیٹی اورداماد کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع نے بتایا کہ 25 سے زائد افسران تمل ناڈو میں محترمہ سینتھامرے نیلانگرائی کی رہائش گاہ، دفتر اور ریئل اسٹیٹ فرم پر چھاپے جاری ہیں۔
چھاپے کے دوران مرکزی نیم فوجی دستوں کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ انکم ٹیکس افسران نے مسٹراسٹالن کے داماد مسٹر سبریسن سے متعلق لوگوں کے ٹھکانوں، ڈی ایم کے کی آئی ٹی یونٹ کے ممبر کارتک موہن اور جی سکویئربالا کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔
ساتھ ہی محکمہ انکم ٹیکس نے انّانگر سے ڈی ایم کے رکن اسمبلی ایم کے موہن کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے۔ ڈی ایم کے نے محترمہ سینتھامرے کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔ ڈی ایم کے نے کہا ہے کہ یہ چھاپے مرکز کی بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد حکومت کی جانب سے سیاست سے متاثر ہو کرمارے جارہے ہیں۔
مسٹر اسٹالن نے ان چھاپوں کے تعلق سے وزیراعظم نریندر مودی کی تنقید کرتے ہوئے کہا ’’مجھے چنئی واقع میری بیٹی کے گھرپر چھاپے مارے جانے کی اطلاع ملی ہے۔‘