اردو

urdu

ETV Bharat / state

تمل ناڈو کے سابق وزیر رحمٰن خان کا انتقال - Rehman Khan dies of heart attack

'ڈی ایم کے' کے اقلیتی سیل کے لیڈر اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اے رحمٰن خان کا جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا

تمل ناڈو کے سابق وزیر رحمٰن خان کا انتقال
تمل ناڈو کے سابق وزیر رحمٰن خان کا انتقال

By

Published : Aug 20, 2020, 7:38 PM IST

چنئی: دراوڈ منیتر کزگم (ڈی ایم کے) کے اقلیتی سیل کے لیڈر اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اے رحمٰن خان کا جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔ پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہے خان حال ہی میں کورونا وبا سے صحت یاب ہوئے تھے اور اسپتال میں داخل ہی تھے جہاں آج صبح انہیں دل کا دورہ پڑا۔

رحمٰن خان 1996-2001 میں ایم کروناندھی کے زیرقیادت ڈی ایم کے حکومت میں لیبر وزیر رہے۔ وہ ڈی ایم کے اعلی سطحی کمیٹی کے ممبر بھی تھے۔ ڈی ایم کے نے اپنے مرحوم لیڈر کے اعزاز میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان کے مطابق پارٹی پرچم آج سے تین دن تک آدھا جھکا ہوا رہے گا اور تمام پروگرام ملتوی کردئے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details