اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیرخارجہ جےشنکر کی والدہ کا انتقال - JaiShankar reported this via tweet.

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی والدہ سولوچنا سبرامنیم کا اتوار کو بیماری کے سبب انتقال ہوگیا۔ڈاکٹر جے شنکر نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔

وزیرخارجہ جےشنکر کی والدہ کا انتقال
وزیرخارجہ جےشنکر کی والدہ کا انتقال

By

Published : Sep 20, 2020, 7:51 PM IST

چنئی: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی والدہ سولوچنا سبرامنیم کا اتوار کو بیماری کے سبب انتقال ہوگیا۔ڈاکٹر جے شنکر نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا ’’میری ماتا سولوچنا سبرامنیم کی آج موت کی اطلاع موصول ہونے سے بہت دکھ ہوا ۔ ہم ان کے دوستوں اور خیر خواہوں سے اپنے خیالات ظاہر کرنے کی درخواست کرتے ہیں ‘‘۔
انہوں نے کہا ’’ ہمارا کنبہ خاص طور پر ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہے جنہوں نے ان کی بیماری کے دوران ان کا ساتھ دیا‘‘۔
ڈی ایم کے صدر اور تمل ناڈو اسمبلی میں حزب اختلاف لیڈر ایم کے اسٹالن نے ڈاکٹر جے شنکر کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ۔
اسٹالن نے ٹویٹ کیا ’’ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور ان کے سوگوار کنبے سے میری گہری تعزیت ۔ میری دعا ہے کہ ایشور مشکل وقت میں قوت براداشت عطا کر ے ‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details