سرکاری اطلاع کےمطابق ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ 'تمل ناڈو کے نامکل ضلع میں مدلی پٹی میں پانچ افراد سنت لال، شنکر، بلی راج، جے لال اور رجمن بورویل مشین پر کام کرتے تھے۔
جہاں ان سے بندھوا مزدور کے طورپر کام کرایا جارہا تھا۔

وہاں کے ضلع انتظامیہ کو سماجی کارکنان سے اطلاع ملنے پر فوری طورپر کارروائی کی گئی اور انہیں آزاد کرایا گیا۔
یہ معاملہ کلیکٹر نارائن پور کے سامنے آنے پر مناسب ہدایت دی گئی تھی۔
سبھی مزدوروں کی عمر 18سال سے زیادہ ہونے کی وجہ سے کلیکٹر نے خاتون اور بچوں کے فلاح و بہبود کے افسر روی کانت دھرووے اور بچوں کے تحفظ کے افسر اجیت سنگھ کو معاملہ محکمہ لیبر کو منتقل کرنے کی ہدایت دی۔