اردو

urdu

ETV Bharat / state

چنئی میں انوکھا فیشن شو

اس فیشن شو میں لوگ اپنے پالتو جانوروں کو مختلف اسٹائلز کے کپڑے پہنا کر لائے ہوئے تھے، یہ ایک فنڈ ریزنگ پروگرام تھا، جس میں پیپل فار اینیملز تنظیم کے لیے پیسہ اکٹھا کیا گیا۔

fashion show for pets
fashion show for pets

By

Published : Feb 3, 2020, 9:26 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 11:37 PM IST

پالتو جانوروں میں مختلف قسم کے کتّے، لوگوں نے لائے تھے، اس بیچ خاص بات یہ رہی کہ ایک بچھڑا بھی اس فیشن شو میں دیکھا گیا، جسے خوبصورت انداز سے سجایا گیا تھا۔

پالتو جانوروں کو بادشاہوں، برمیڈز، سپر ہیروز، پولیس اور باکسرز کا لباس پہنایا گیا تھا، اس بیچ کچھ پالتو جانور ریمپ واک پر چلے اور بہترین مظاہرہ کیا، جہاں بھی نظر پڑتی، وہاں کتّے ہی نظر آتے۔

یہ بھی پڑھیے:-
سورا بھاسکر کا متنازع بیان
جامعہ فائرنگ: پولیس نے مقدمہ درج کیا

فیش شو میں آئے ایک شخص نے کہا 'یہ ان کی خوش بختی ہے کہ وہ اس فیشن شو میں آئے ہیں، جانوروں کے اچھے کے لیے کچھ کرنا بہت بڑی بات ہے، لوگ عورتوں کی فلاح و بہبود کی بات کرتے ہیں، بچوں کے خلاف ہو رہے ظلم کی بات کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ انہیں جن کے پاس زبان نہیں ان کی بھی بات کرنی چاہیے'۔

چنئی میں یہ ایک پہلا ایسا فیشن شو ہے جو جانوروں کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ عام لوگ اس کنسپٹ سے کافی خوش ہوئے'۔

اپنے کتّے کو لے کر آئے ایک امیدوار نے کہا 'یہ سکائی ہے ان کا دوسرا بچا، یہ پہلی بار فیشن شو میں حصّہ لے رہا ہے، اس کو رچا گوئنکا کے بنائے ہوئے کپڑے پہنائے گئے ہیں۔

وہیں ایک اور امیدوار نے اپنے کتّے کو متعارف کرواتے ہوئے بتایا 'یہ لیو ہے، اسے الاسکن ہسک بنایا گیا ہے، لیو پہلی بار فیشن شو میں حصّہ لے رہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے:-
اویسی نے جیل بھرو آندولن کا اشارہ دیا
جلگاؤں میں دردناک سڑک حادثہ، 10 افراد ہلاک

Last Updated : Feb 28, 2020, 11:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details