اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس ایس آئی کی وحشیانہ پٹائی سے کسان کی موت، ملزم اہلکار معطل - اردو نیوز

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جیسے ہی یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، ایس ایس آئی پیریاسامی کو معطل کردیا گیا ہے۔

SSI brutal beating
SSI brutal beating

By

Published : Jun 23, 2021, 10:11 PM IST

تمل ناڈو کے ضلع سیلم میں پولیس اہلکار کی بے دردی سے پٹائی سے زخمی ہونے والا ایک کسان (45) بالآخر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اس کے بعد اسپیشل سب انسپکٹر (ایس ایس آئی) کو زدوکوب کرنے وجہ سے اسے معطل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جیسے ہی یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، ایس ایس آئی پیریاسامی کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولس اہلکار پیریاسامی پر مبینہ طور پر بحث کرنے کے الزام میں نوجوانوں کو بے دردی سے پیٹنے کا الزام ہے۔

پولیس نے متوفی کے لواحقین کے احتجاج کے بعد پیریار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اے موروگیسن اور اور دو دیگر افراد ضلع کلاکوریچی ضلع کی سرحد سے ملحق شراب کی دکان پر گئے تھے۔ جب وہ دوپہیا گاڑی پر واپس لوٹ رہے تھے تو سلیم ضلع کے یتاپور تھانہ علاقے کے پپی نیکین پٹی چیک پوسٹ پر پولس نے روکا تو اس کے بعد ان کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے:
Maulana Umar Gautam: عمر گوتم کی گرفتاری پر علماء کا ردعمل

بدھ کو مورگوسن کی بے رحمانہ طریقے سے پیٹنے کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں پولیس کا کسان کو پیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد مورگیسن کے دوستوں نے وہاں موجود تین دیگر پولیس اہلکاروں سے التجا کی کہ وہ انھیں جانے دیں اور موریگسن کو نہ پیٹنے کی التجا کی لیکن انہوں نے اس کی طرف توجہ نہیں دی اور مرگیسن کو مارتے رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details