چنئی اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں مختلف مقامات پر سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور متعدد مقامات پر پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ سڑکیں پانی میں ڈوب جانے کی وجہ سے دو پہیہ گاڑی چلانے والوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس آفت کی گھڑی میں تربیت یافتہ کمانڈو سمیت ہزاروں پولیس اہلکاروں کو ساحلی چنئی، کانشی پور، چینگلپیٹ، تریویلور اور کڈلور اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔
ریاستی حکومت نے طوفان سے متاثرہ 7 اضلاع میں چلنے والی بسوں کا آپریشن ردکردیا ہے۔ ریلوے نے مضافاتی ای ایم یو ٹرین کی خدمات کے ساتھ ہی متعدد ایکسپریس ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ہے۔