تامل ناڈو کے دارلحکومت چنی ایئر پورٹ کے کسٹمز حکام کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایتھوپیا سے چنئی جانے والے ہوائی جہاز کے ذریعے بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کی جارہی ہیں۔ اس کے بعد چنئی ہوائی اڈے کے حکام نے نگرانی کو تیز کر دیا۔
ایتھوپیا ایئر لائن کے تمام مسافر جو جمعہ یعنی 12 اگست کو ادیس ابابا، ایتھوپیا سے چنئی پہنچے تھے، ان کی سرگرمیوں کی نگرانی اور جانچ کی گئی،اس جانچ کے دوران افریقی ممالک کے چنئی آنے والے مسافروں پر خاص طور پر کڑی نظر رکھی جارہی تی،تاہم ان کے پاس سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی۔
اس معاملے میں حکام کو اقبال پاشا (38) نامی بھارتی مسافر پر شک ہوا، جو افریقہ سے چنئی آیا تھا اور اسے پوچھ گچھ کے لیے روکا گیا،۔لیکن مسافر نے کوئی مناسب جواب نہیں دیا،اس کے بعد اسے ایک الگ کمرے میں لے جا کر اس سے پوچھ گچھ کی گئی، اس کے کپڑے، زیر جامہ، الماری اور جوتے سمیت مختلف جگہوں سے کل 9 کلو 590 گرام کوکین اور ہیروئن ضبط کی گئی۔ ان کی بین الاقوامی مالیت 100 کروڑ روپے ہے۔