اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ایم کے کے راجیہ سبھا رکن پارلیمان گرفتار، ضمانت پر رہا

ڈی ایم کے کے راجیہ سبھا رکن پارلیمان آر ایس بھارتی کو درج فہرست ذات کے ججوں کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کے الزام میں چنئی پولیس کی مرکزی جرم شاخ (سی سی بی) نے گرفتار کر لیا۔ مسٹر بھارتی کو حالانکہ بعد میں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔

DMK rajya sabha MP arrested, released on bail in chennai tamil nadu
ڈی ایم کے کے راجیہ سبھا رکن پارلیمان گرفتار، ضمانت پر رہا

By

Published : May 23, 2020, 9:01 PM IST

راجیہ سبھا رکن پارلیمان آر ایس بھارتی کو صبح گرفتار کرنے کے بعد ایگمور میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔ مدراس ہائی کورٹ میں ان کی ضمانت عرضی زیر التوا ہے اور اسی بنیاد پر آج انہیں ضمانت دے دی گئی ہے۔

مسٹر بھارتی کو گزشتہ 15فروری کو پارٹی دفتر میں ایک میٹنگ میں کیے گئے ان کے تبصرے کےلیے گرفتار کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دلت ججوں نے ڈی ایم کی سماجی بہبود کی پالیسی کے لیے اپنے عہدے چھوڑ دئے۔ یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ میٹنگ میں راجیہ سبھا رکن نے دلتوں کے خلاف مبینہ تبصرہ بھی کیا۔

بعد میں مسٹر بھارتی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ میٹنگ کے دوران ان کی تقریر کو سوشل میڈیا پر غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details