اردو

urdu

ETV Bharat / state

تمل ناڈو: ڈی ایم کے اور سی پی آئی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم - سی پی آئی

تمل ناڈو میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کے اسٹالین نے چنئی میں واقع پارٹی صدر دفتر میں سی پی آئی کے ریاستی صدر آر مُتھرسن کے ساتھ میٹنگ کی جس میں دونوں پارٹیوں کے درمیان نشستوں کی تقسیم سے متعلق ایک معاہدہ پر دستخط کیا گیا۔

ڈی ایم کے اور سی پی آی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم
ڈی ایم کے اور سی پی آی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم

By

Published : Mar 6, 2021, 8:30 AM IST

کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا اور ڈی ایم کے مابین ہوئی نشستوں کی تقسیم کے معاہدے کے تحت سی پی آئی کو چھ سیٹیں دی گئی ہیں۔

تامل ناڈو میں چھ اپریل کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔

اس کے علاوہ یکم مارچ کو ڈی ایم کے نے انڈین یونین مسلم لیگ کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیاتھا۔ جس میں انڈین یونین مسلم لیگ کو تین سٹیں دینے کا معاہدہ ہواتھا۔

واضح رہے کہ تمل ناڈو میں اسمبلی انتخابات چھ اپریل کو ایک ہی مرحلہ میں ہوگا ۔جبکہ ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

تامل ناڈو میں اسمبلی انتخابات میں ایک ماہ باقی ہے۔ تاہم کانگریس اور ڈی ایم کے مابین اتحاد میں اختلافات اب سامنے آنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمل ناڈو کے کانگریس پارٹی کے صدر کے ایس الگیری کانگریس اور ڈی ایم کے مابین سیٹوں کی تقسیم کے دوران ہوی تذلیل کے بعد پارٹی کے ارکان کے سامنے رونے لگے تھے۔

کے ایس ا لگیری کانگریس پارٹی کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے ارکان سے خطاب کے دوران رونے لگے تھے اور کہا کہ ڈی ایم کے نے سیٹوں کی تقسیم کے معاملہ میں کانگریس کو شرمندہ کیا ہے اور بطور کانگیریسی وہ پارٹی کی تذلیل کو برداشت نہیں کرسکتے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details