محکمہ صحت کے ذریعہ آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران ریاست میں 523 نئے معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 8،35،803 ہوگئی۔ لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ اس عرصے میں سرگرم معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں 595 مزید مریضوں کے صحتیاب ہونے کی وجہ سے انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8،18،742 ہوگئی۔ یعنی مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 97.95 فیصد ہوگئی ہے جو قومی اوسط سے زیادہ ہے۔
تمل ناڈو میں کورونا کے سرگرم معاملے تقریبا 4700
تمل ناڈو میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد (کووڈ۔ 19) کے مقابلے میں صحتیاب افراد کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملوں میں 77 کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے یہ تعداد منگل کو کم ہوکر 4،736 رہ گئی۔
تمل ناڈو میں کورونا کے سرگرم معاملے تقریبا 4700
گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے مزید پانچ مریضوں کی موت ہوگئی ، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 12،325 ہوگئی۔
یو این آئی