اردو

urdu

ETV Bharat / state

تمل ناڈو: کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح 88 فیصد - مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 88 فیصد سے زیادہ ہوگئی

ریاست تمل ناڈو میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 88 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے جو منگل کو 87.74 فیصد تھی۔

corona recovery rate is 88 percent in tamil nadu
کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح 88 فیصد

By

Published : Sep 9, 2020, 10:49 PM IST

ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5,584 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 4.80 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 88 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

اس دوران نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب معاملوں میں بھی تیزی آئی ہے۔ اسی مدت میں 6,516 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے انفیکشن سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4.23 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں مجموعی طور سے انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 4,80,524 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اسی مدت یں 78 اور مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8,090 ہوگئی ہے۔

ریاست میں کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4,23,231 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 88.07 فیصد ہوگئی ہے جو منگل کو 87.74 فیصد تھی۔

راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست میں آج کورونا وائرس کے سرگرم معاملوں کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے۔ یہ پیر کے 50,213 سے 1,010 کم ہوکر آج 49,203 رہ گئی ہے۔واضح رہے کہ متاثروں کے معاملوں میں تمل ناڈو، مہاراشٹر اور آندھرا پردیش کے بعد تیسرے مقام پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details