ریاست میں اس وبا کے فعال معاملے میں کمی جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے 18 اور مریضوں کی موت ہوئی جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11,362 ہوگئی ہے۔
تمل ناڈو میں کورونا سے صحتیابی کی شرح 96 فیصد کے قریب - کورونا وائرس کے معاملے
تمل ناڈو میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر 2,257 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں انفیکشن سے متاثروں کی تعداد جمعرات کو تقریبا 7.46لاکھ ہوگئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر تقریبا 96 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔
تمل ناڈو میں کورونا سے صحتیابی کی شرح 96 فیصد کے قریب
محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 7,46,079ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 2,308 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھکر 7,15,892 ہوگئی۔ یعنی مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 95.95 فیصد ہوگئی۔
ریاست میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 18,825 رہ گئی ہے۔ کورونا وائرس کے معاملے میں تمل ناڈو چوتھے نمبر پر ہے لیکن اموات کے معاملے میں کرناٹک کے بعد یہ تیسری پوزیشن پر ہے۔