ساحلی دستوں نے چار ماہی گیروں کو بچایا - ساحلی دستوں
ریاست تملناڈو میں انڈین کوسٹ گارڈ (ساحلی دستوں) نے اتوار کو وقت پر راحت اور بچاؤمہم شروع کرکے پالک کی خلیج میں پھنسے چار ماہی گیروں کو بچا لیا۔
ساحلی دستوں نے چار ماہی گیروں کو بچایا
محکمہ دفاع نے پیر کو بتایا کہ کوسٹ گارڈ جہاز آئی سی جی ایس امییا جب پالک کی خلیج میں گشت لگا رہا تھا تو انھیں ‘آئی ایف کولادھائی ییشو ‘نامی کشتی سے ہنگامی میسج موصول ہوا۔
بعدازاں آئی سی جی ایس امییا تیزی سے کشتی کی جانب بڑھا اور بہادر ساحلی دستوں نے کشتی کو ڈو بنے سے بچا لیا۔