اس کے ساتھ ہی 26 پروازوں کو رد کر دیا گیا جو کئی منازل کے لیے روانہ ہونے والی تیھں یا پھر ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی تھیں۔
چنئی ایئرپورٹ کل صبح سات بجے تک بند، 26 پروازیں رد - ویڈیو۔کانفرنسنگ کے ذریعے غور و خوض
تمل ناڈو کا چنئی ایئرپورٹ گردابی طوفان نیوار کے پیش نظر آئندہ 12 گھنٹوں کے لیے بدھ کے روز شام سات بجے سے جمعرات کی صبح سات بجے تک بند رہے گا اور اس دوران طیاروں کا پرواز نہیں ہو سکے گا۔
چنئی ایئرپورٹ کل صبح سات بجے تک بند، 26 پروازیں رد
ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے افسران کے ساتھ ویڈیو۔کانفرنسنگ کے ذریعے سے فوری طور پر غور و خوض کیا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
اس دوران تمام گھریلو، بین الاقوامی اور کارگو خدمات بند رہیں گی۔
جن پروازوں کو رد کیا گیا ہے، ان میں کُنور، کوجھی کوڈ، وجے واڑہ، تیروچی، تھوتھوکوڈی، بنگلور، منگلور اور ہبلی کی پروازیں شامل ہیں۔