اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع مجسٹریٹ کو دھمکانے کے معاملے میں رکن اسمبلی کے خلاف معاملہ درج - ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انبالگن نے بالا کے خلاف مقدمہ درج کرایا

ضلع مجسٹریٹ ٹی انبلگن کو دھمکانے کے الزام میں مقامی پولیس نے اروکورویچی سے دراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے) کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر ٹرانسپورٹ وی سینتھل بالا جی کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ کو دھمکانے کے معاملے میں رکن اسمبلی کے خلاف معاملہ درج
ضلع مجسٹریٹ کو دھمکانے کے معاملے میں رکن اسمبلی کے خلاف معاملہ درج

By

Published : May 20, 2020, 11:21 PM IST

کرور: تملناڈو میں کرور ضلع کے ضلع مجسٹریٹ ٹی انبلگن کو دھمکانے کے الزام میں مقامی پولیس نے اروکورویچی سے دراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے) کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر ٹرانسپورٹ وی سینتھل بالا جی کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

کرور ضلعی صدر بالاجی نے اس سے پہلے 14مئی کو ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں ان پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ 'ضلع مجسٹریٹ حکمراں آل انڈیا انادراوڑ منیتر کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کے حق میں کام کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ 'جب وہ ضلع مجسٹریٹ سے یہ پوچھنے گئے کہ ضلع مجسٹریٹ دفتر میں منعقدہ جائزہ میٹنگ میں اپوزیشن پارٹیوں کے منتخب نمائندوں کو کیوں نہیں بلایا گیا تو ضلع مجسٹریٹ نے نہایت غیرذمہ دارانہ سلوک کیا۔

رکن اسمبلی نے کہاکہ اگر ضلع مجسٹریٹ اس طرح کی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے منتخب نمائندوں کو نہیں بلائیں گے تو وہ ضلع مجسٹریٹ کے خلاف مظاہرہ کریں گے اور وہ ضلع میں آزادی سے گھوم نہیں سکیں گے۔

رکن اسمبلی کے اس بیان کے بعد ضلع مجسٹریٹ انبلگن نے منگل کو تھانٹونی ملائی تھانہ میں بالا کے خلاف معاملہ در ج کرایا۔ بالا جی 2016 کے اسمبلی انتخابات میں اے ائی اے ڈی ایم کے کے ٹکٹ پر جیتے تھے لیکن اسمبلی اسپیکر پی دھنپال نے 2017میں دل بدلو قانون کے تحت 18دیگر اراکین اسمبلی سمیت انہیں نااہل اعلان کردیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details