چنئی:تامل ناڈو میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ تمل ناڈو میں اہم اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے کے سرکاری امیدوار اور دو بار کے ایم ایل اے کے ایس۔ تھیناراسو نے ایروڈ (مشرق) میں 27 فروری کو ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
مسٹر تھیناراسونے او۔ پنیر سیلوم کی قیادت والے اپوزیشن دھڑے کے ذریعہ اپنے امیدوار کو واپس لینے کے فیصلے کے بعد نامزدگی داخل کی ہے اوروہ پارٹی کے انتخابی نشان 'دو پتی' پر ہی الیکشن لڑیں گے۔
مسٹر تھیناراسو نے سپریم کورٹ کے حکم کے پیش نظر الیکشن کمیشن سے منظوری ملنے کے بعد آخری دن اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ ان کے ساتھ اے آئی اے ڈی ایم کے کے سابق ایم ایل اے کے وی راملنگم، تمل منیلا کانگریس یوتھ ونگ لیڈر ایم یوراج اور دو دیگرتھے۔ پینسٹھ سالہ تھیناراسو، ریٹرننگ آفیسر اور ایروڈ کے میونسپل کمشنر، کے. شیوکمار کے سامنے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔