ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5,783 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر تقریبا 4.64 لاکھ ہوگئی۔ لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 87 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔
اس دوران نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والے معاملوں میں بھی تیزی آئی ہے۔ اسی مدت میں 5,820 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 4,63,480 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اسی مدت میں 88 اور مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7,836 ہوگئی ہے۔