اردو

urdu

ETV Bharat / state

چنئی: پانچ سالہ لڑکی نے الٹے ہوکر 111 تیر چلانے کا ریکارڈ بنایا - گنیز ورلڈ ریکارڈ

چنئی کی ایک ہونہار پانچ سالہ لڑکی پی سنجنا نے یوم آزادی کے موقع پر الٹے ہوکر 13 منٹ میں 111 تیز چلانے کا کارنامہ انجام دیکر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے کی کوشش کی ہے۔

5-year-old Chennai girl shoots 111 arrows in suspended position for world record
چینائی: پانچ سالہ لڑکی نے الٹے ہوکر 111 تیر چلانے کا ریکارڈ بنایا

By

Published : Aug 16, 2020, 9:33 PM IST

پانچ سالہ سنجنا ساری دنیا میں پہلی لڑکی بن گئی جس نے الٹا ہوکر صرف 13 منٹ 15 سیکنڈ میں 111 تیز چلانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

چینائی: پانچ سالہ لڑکی نے الٹے ہوکر 111 تیر چلانے کا ریکارڈ بنایا

سنجنار کے کوچ شہان حسین نے بتایا کہ عام طور پر کسی بھی قومی و عالمی مقابلوں میں تیرانداز 4 منٹ میں 6 تیر مارتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ 20 منٹ میں صرف 30 تیز مارے جاتے ہیں۔

حسینی نے کہا کہ سنجنا نے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے جبکہ ہم اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں توثیق کےلیے بھیج رہے ہیں۔

سنجنا کے والد پریم ناتھ نے بتایا کہ ان کی بیٹی اولمپکس میں جگہ بنانے کےلیے پرعزم ہے جس کی وہ اہل ہے۔

ریکارڈ بنانے کے بعد سنجنا کافی خوش ہے۔ سنجنا نے کہاکہ وہ 10 برس کی عمر تک ہر سال یوم آزادی کے موقع پر ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گی تاہم وہ 2032 میں اولمپکس کےلیے تربیت حاصل کریں گی۔ سنجنا نے مزید کہا کہ وہ اپنے گھر کو سونے کے تمغوں سے سجائیں گی اور ملک کا نام روشن کریں گی۔

سنجنا کے والد گورنمنٹ ہسپتال میں ملازمت کرتے ہیں اور اس کی والدہ گھریلو خاتون ہیں۔ لڑکی کی قابلیت دیکھتے ہوئے ماں باپ نے اسے تیز اندازی کی تربیت دلائی۔ اب ماں باپ اسے اولمپک میں حصہ لیتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

قبل ازیں 2018 میں سنجنا نے ساڑھے تین گھنٹوں میں آٹھ میٹر کے ہدف پر ایک ہزار 111 تیر مار کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے کی کوشش کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details