اردو

urdu

ETV Bharat / state

تمل ناڈو میں موسلا دھار بارش، 15 افراد ہلاک - حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 10 خواتین شامل

شدید بارش کے پیش نظر پیر کو تمل ناڈو اور پڈوچیری کے اسکولز کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔مدراس یونیورسٹی اور انا یونیورسٹی نے چنئی اور تمل ناڈو کے دیگر حصوں میں جاری بارش کے باعث پیر کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے ہیں

تمل ناڈو میں موسلا دھار بارش، 15 ہلاک
تمل ناڈو میں موسلا دھار بارش، 15 ہلاک

By

Published : Dec 2, 2019, 10:05 AM IST

ریاست تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں دیوار گرنے اور تین مکانات منہدم ہونے کے سبب کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے، علاقے میں بچاؤ وراحتی کام جاری ہے۔

تمل ناڈو میں موسلا دھار بارش، 15 ہلاک


تمل ناڈو کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے کوئمبٹور کے میٹپولیم علاقے میں تین مکانات منہدم ہوگئے، جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ہلاک شدگان میں 10 خواتین شامل ہیں۔


محمکہ مسومیات کے مطابق تمل ناڈو کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

وہیں شدید بارش کے پیش نظر پیر کو تمل ناڈو اور پڈوچیری کے اسکولز کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔مدراس یونیورسٹی اور انا یونیورسٹی نے چنئی اور تمل ناڈو کے دیگر حصوں میں جاری بارش کے باعث پیر کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details