اردو

urdu

ETV Bharat / state

تامل ناڈو: تیرونیل ویلی سیمنٹ فیکٹری سے 2 پائپ بم برآمد - ترینویلیلی پولیس تناؤ میں

تیرونیل ویلی میں ایک سیمنٹ فیکٹری سے دو 'پائپ بم' برآمد ہوئے ہیں۔ پائپ بم کا پتہ اس وقت چلا جب سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کو کال آیا کہ اگر ہمیں 50 لاکھ روپے کا تاوان نہیں دیا گیا تو سیمنٹ فیکٹری میں پانچ مقامات پر دھماکہ ہوگا۔

تامل ناڈو: تیرونیلویلی سیمنٹ فیکٹری سے 2 پائپ بم برآمد
تامل ناڈو: تیرونیلویلی سیمنٹ فیکٹری سے 2 پائپ بم برآمد

By

Published : Jun 23, 2021, 12:09 PM IST

چنئی: تملناڈو پولیس کو بدھ کی صبح تیرونیل ویلی میں ایک سیمنٹ کارخانے سے دو 'پائپ بام' برآمد ہوئے ہیں۔ جس کے بعد سے تیرونیل ویلی پولیس شش وپنج اور حیرت میں ہے۔

پائپ بم کا پتہ اس وقت چلا جب سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کو کال آیا کہ اگر ہمیں 50 لاکھ روپے کا تاوان نہیں دیا گیا، تو سیمنٹ فیکٹری میں پانچ مقامات پر دھماکہ ہوگا۔

جس کے بعد کمپنی انتظامیہ نے دھمکی بھرے کال کی اطلاع پولیس کو دی، جائے وقوع پر پہنچی تھاجھی یوتھو پولیس نے بم ڈٹیکشن اور ڈسپوزیبل اسکواڈ کی مدد سے جانچ کرنا شروع کی اور دو بم برآمد کئے۔

مزید پڑھیں:امریکی عدالت میں جمعرات کو تہور رانا کی حوالگی کی سماعت

اس معاملے میں پولیس کو شک ہے کہ سیمنٹ فیکٹری کے کچھ برخواست ملازمین نے اس کام کو انجام دیا ہے، تاہم، پولیس سختی سے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details