پولس ذرائع نے بتایا کہ پریشانی اس وقت بڑھ گئی، جب دونوں گروپوں نے لکڑی کے ڈنڈے سے ایک دوسرے پر زبردست حملہ کیا۔
تمل ناڈو: پرتشدد جھڑپ کوروکنے کے لئے پولیس کی فائرنگ - ماحول خراب
تمل ناڈو کے پوسامپٹی گاؤں میں پولس نے منگل کے روز مقامی بلدیاتی انتخابات کے تعلق سے دو گروپوں کے درمیان جھڑپ کو روکنے کے لئے ہوائی فائرنگ کردی جس میں کم از کم 14 افراد زخمی ہوگئے۔
پرتشدد جھڑپ کوروکنے کے لئے پولس کی فائرنگ میں 14 افراد زخمی
اس سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔ پٹوپٹی تھانہ کے پولیس اہلکاروں نے گاؤں میں جاکر جھڑپ میں شامل لوگوں کو بھگانے کی کوشش کی۔
ماحول خراب ہونے پر ایک پولس سب- انسپکٹر نے ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد بھیڑ منتشر ہوگئی۔ صورت حال قابو میں ہے اور پولس نے اس معاملہ میں ایک کیس درج کر کے 25 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔