تمل ناڈو میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10,448 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 23.88 لاکھ سے زیادہ ہوگئی جبکہ اس دوران 270 مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کا اعدادو شمار 30,338 پر پہنچ گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ تک متاثرین کی مجموعی تعداد 23,88,746 ہوگئی۔ اس دوران 21,058 مزید لوگوں کے صحت یاب ہوجانے سے اس وبا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 22,44,073 ہوگئی۔