سرینگر:جموں کشمیر پولیس نے دارالحکومت سرینگر میں آتش زنی میں مبینہ طور ملوث چھ نوجوانوں پر مشتمل ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ سرینگر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین نے گزشتہ شب سرینگر کے زونی مر علاقے میں آتش زنی کی جس سے لوگوں میں خوف و دہشت پھیلا۔ پولیس کے مطابق گروہ (گرفتار کیے گئے چھ نوجوان) سنگبازی کے واقعات میں بھی ملوث ہے اور ان کے خلاف پہلے ہی کئی کیس درج ہیں۔
سرینگر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد سے پوچھ تاچھ شروع کر دی گئی ہے اور اس ضمن میں مزیدگرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب سرینگر کے زونی مر علاقے میں دھماکے دار آوازیں سنی گئیں جس سے لوگ شدید تشویش میں مبتلا ہوئے، لوگوں کو خدشہ لاحق ہوا کہ شاید علاقے میں گرینڈ داغا گیا ہے۔ تاہم پولیس نے فوری طور بیان جاری کیا کہ علاقے میں کوئی گرینڈ دھماکہ نہیں ہوا ہے بلکہ ملزمین نے آتش زنی کی تھی اور پٹاخے پھوڑے تھے۔