صوفیانہ موسیقی میں مستقبل تلاش کر نے والے کشمیری نوجوان - preserve
وادی کشمیر میں صوفیانہ موسیقی زمانہ قدیم سے ہی رائج رہا ہے، لیکن عصر حاضر میں عام لوگوں کا رجحان کم ہو تا جا رہا ہے، تاہم چند نوجوان اس ناپید ہوتی صنف کو زندہ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
![صوفیانہ موسیقی میں مستقبل تلاش کر نے والے کشمیری نوجوان](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/images/768-512-2753129-87-79e664e5-90e7-4c19-927c-e4b502860c87.jpg)
متعلقہ تصویر
گردش زمانہ کے ساتھ وادی کشمیر کے لوگوں میں صوفیانہ موسیقی کے تعلق سے رجحان کم ہوتا گیا۔اس صنف کی اہمیت اور افادیت کو سمجھتے ہوئے یہاں کی نوجوان نسل نے بھانپ لیا کہ اگر آج ہم اس صنف کی آبیاری نہ کریں تو یہ صنف ہمیں تاریخ کے اوراق میں ہی ملے گی۔
یہ نوجوان صوفیانیہ موسیقی کو آگے لے جانے کی خواہش رکھتے ہوئے اور اسی میں اپنا مستقبل تلاش نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دیکھیے ای ٹی وی بھارت کی یہ خصوصی رپورٹ