اردو

urdu

ETV Bharat / state

PM Modi on Jobs in Kashmir جموں کشمیر میں نوجوانوں کو تیس ہزار نوکریاں ملی، مودی - وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ تین برسوں میں تیس ہزار سرکاری نوکریاں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملی ہیں اور مستقبل میں دس لاکھ نوکریاں سرکار و نجی شعبوں میں نوجوانوں کو ملیں گی۔ Job Fair in Jammu and Kashmir

Kashmir Modi JK Jobs
وزیر اعظم نریندر مودی

By

Published : Oct 30, 2022, 1:23 PM IST

Updated : Oct 30, 2022, 2:07 PM IST

سرینگر:وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں روزگار میلے سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کا دن جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے بہت اہم دن ہے۔ آج جموں و کشمیر میں 20 مختلف مقامات پر حکومت میں کام کرنے کے لیے 3000 نوجوانوں کو تقرری خط سونپے جا رہے ہیں۔ Jobs in Jammu and Kashmir

وزیر اعظم نریندر مودی

وزیراعظم نریندر مودی آج سرینگر کے کنونشن سینٹر میں 'روزگار میلے' کو آن لائن موڈ سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ میلہ جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ نے منعقد کیا تھا جس میں سرکار نوکریوں کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو جوائننگ اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو ماضی کے چیلنجز کو فراموش کرکے نئے مستقبل اور نئے جموں کشمیر کو بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 'گزشتہ تین برسوں سے جموں و کشمیر میں رشوت خوری کا تقریباً خاتمہ ہوچکا ہے، عوام بدعنوانی سے تنگ آچکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں جموں کشمیر میں نجی شعبے میں ہزاروں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ہونے کے منصوبے آئے ہیں جن سے یونین ٹریٹری میں تعمیر و ترقی اور روزگار فراہم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی کی یہ دہائی جموں و کشمیر کی تاریخ کی سب سے اہم دہائی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ پرانے چیلنجز کو پس پشت ڈال کر نئے امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ مجھے خوشی ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوان اپنی ریاست کی ترقی، جموں و کشمیر کے لوگوں کی ترقی کے لیے بڑی تعداد میں آگے آ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے کام کی تیز رفتاری کے لیے نئی سوچ کے ساتھ کام کرنا ہے۔ جموں و کشمیر اب نئے انتظامات میں شفاف اور حساس نظاموں میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگوں نے ہمیشہ شفافیت پر زور دیا ہے، شفافیت کی تعریف کی ہے۔ آج جو نوجوان سرکاری خدمات میں آرہے ہیں انہیں شفافیت کو اپنی ترجیح بنانا ہوگا۔ میں پہلے جب بھی جموں و کشمیر کے لوگوں سے ملتا تھا ہمیشہ ان کے درد کو محسوس کیا تھا۔ جموں و کشمیر کے لوگ بدعنوانی سے نفرت کرتے ہیں۔

Last Updated : Oct 30, 2022, 2:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details