وادی کشمیر میں گزشتہ دو روز سے جاری برفباری سے جہاں ایک جانب لوگوں کی زندگی متاثر ہوئی ہے تو وہیں مختلف مقامات پر نوجوان اس برفباری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
پامپور: برفباری کے بعد موسم خوشگوار - news of pampore
جموں و کشمیر کے پامپور میں خوبصورتی کے مناظر اسی برفباری کے درمیان دیکھے جاتے ہیں۔ اس دوران لوگ مختلف مقامات پر اس خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
جموں و کشمیر کے پامپور میں خوبصورتی کے مناظر اسی برفباری کے درمیان دیکھے جاتے ہیں۔ اس دوران لوگ مختلف مقامات پر اس خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ نوجوان ایک دوسرے پر برف پھینک کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
ان نوجوانوں کا کہنا ہے برفباری میں انہیں بہت اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برفباری کے بعد وہ ہر سال اس طرح اپنے دوستوں کے ساتھ اس کا مزہ لیتے ہیں۔
پوری دنیا سے لوگ برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے وادی کشمیر پہنچتے ہیں لیکن اس بار کووڈ وبا کے باعث سیاح نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔